وسیم اکرم کا عمر گل کی ناقص کارکردگی پر سخت اظہار برہمی
کراچی (این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے عمر گل کی ناقص کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ نمبرون جنوبی افریقہ کے بہترین ٹیم ہونے میں کوئی شک نہیں، کلین سویپ سے بچنے کیلئے پاکستان کوآخری ٹیسٹ میں غیرمعمولی کارکردگی دکھانا ہو گی۔