• news

سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں کسی کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالیں گے: منظور وٹو

لاہور (این این آئی) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے دوران پیپلز پارٹی اپنے مفادات کا تحفظ کریگی اور کسی کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالے گی ‘ مسلم لیگ (ق) اور پیپلز پارٹی سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کےلئے طے پانےوالے فارمولے پر آگے بڑھ رہے ہیںاور وفادار اور جیتنے والے امیدوار میدان میں اتاریں گے‘ اگر پیپلز پارٹی اور (ق) کے امیدوار ایک دوسرے کے نشان پر الیکشن لڑنا چاہیں تو اس میںکوئی برائی نہیں‘ ایم کیو ایم کسی کے ساتھ نہیں چل سکتی اور انتخابات کے بعد وہ ہمارے ساتھ ہی ہو گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی وزیر اعلیٰ ہو اسکی بات نہیں ٹالی جا سکتی اور خا ص کر پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا تو معاملہ ہی اور ہے جب شہباز شریف وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے رت بدلے گی اور تیز ہوائیں چلیں گی تو پھر انکے کتنے لوگ دوسری جماعتوں میں جاتے ہیںیہ منظر دیکھنے والا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے یا (ق) لیگ کے لوگ ٹوٹ کر (ن) لیگ یا کسی اور جماعت میں جائیں اس سے بہتر نہیں کہ دونوں جماعتوں کے امیدوارجس نشان پر چاہیں الیکشن لڑیں، انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ کے لوگوںکو توڑنے کی کوشش کی خبریں غلط ہیں۔ جب ہم اتحادی ہیں تو(ق) لیگ کے لوگ ہمارے اور اسی طرح ہمارے لوگ (ق) والوں کے ہیں ہمیں تو اس اتحاد کو مضبوط کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن