چودھری احمد سعید کو پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ بنانے پر غور شروع : ذرائع کا دعویٰ
اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق چودھری احمد سعید کا نام صدر زرداری کے ساتھ پنجاب میں نگران حکومت کے حوالے سے ہونیوالی مشاورت میں زیرغور آیا۔ احمد سعید چودھری احمد مختار کے بھائی ہیں وہ بے نظیر بھٹو کے دور میں زرعی بنک جبکہ مشرف دور میں پی آئی اے کے چیئرمین رہے۔ حال ہی میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ احمد سعید کے نام کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) سے رابطہ کیا گیا تو ان کے ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ اس کی مخالفت نہیں کریں گے۔