• news

قومی اسمبلی میں کشن گنگا ڈیم کی تعمیر کا کیس ہارنے کی بازگشت

جمعہ کو قومی اسمبلی اور سےنےٹ کے اجلاس منعقد ہوئے ۔ قومی اسمبلی مےں ارکان کی حاضری کم سےنےٹ مےں حاضری بہتر تھی۔ قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے کشن گنگا ڈیم پر عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کے مقدمہ ہارنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ وفاقی حکومت نے پنجاب میں نئے صوبے پہاولپور جنوبی پنجاب کے قیام کا آئینی ترمیمی بل منگل کو سینیٹ سے منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے تمام ارکان کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہےں۔ مسلم لیگ(ن) بل پر ترامیم جمع کرائے گی، جس میں نئے صوبوں سے متعلق پنجاب اسمبلی کی قرارداد پر عملدرآمد کےلئے زور دیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) نے بلوچ عوام کو اعتماد میں لئے بغیر چین کو گوادر بندرگاہ کا کنٹرول دینے کا معاہدہ کرنے پر شدید احتجاج کےا، جس پر حکومت نے پیر کو تمام تفصیلات ایوان میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
گو ادر پورٹ کن شرائط اور مفادات کے تحت چین کے حوالے کی گئی، قومی اسمبلی کو اس پر اعتماد میں لیا جائے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس مےں ایم کیو ایم نے سندھ حکومت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012ءبل واپس لینے پر احتجاجاً واک آﺅٹ کر دےا جبکہ صدر نشےن عبدالغفور چودھری نے حکومت سے کشن گنگا ڈیم پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلہ کی تمام تفصیلات طلب کرلیں۔ ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی بل جو پچھلے کئی ماہ زےرالتواءتھا، مسلم لےگ (ن) کی ترامےم کو شامل کر لےا گےا ہے، اب ےہ بل قومی اسمبلی میں پیر کو پیش کےا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ گوادر پورٹ کو چین کے حوالے کر دیا گیا ہے مگر بلوچستان حکومت‘ صوبائی اسمبلی اور سیاسی قیادت سمیت کسی کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا، مشاورت سے فیصلوں سے غلط فہمےاں پیدا ہوں گی۔ ایک طرف بلوچستان میں آگ لگی ہے اور دوسری طرف گوادر کو چین کے حوالے کر دیا گیا ہے جوکہ جلتی پر تیل کا کام کرے گا، بلوچستان پاکستان کی کالونی نہیں بلکہ حصہ ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے ایوان کو بتایا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی زندگی میں کسی بھی جگہ اپنا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، یہاں پر زندہ سیاستدانوں کے ناموں پر پارکوں اور عمارتوں کے نام رکھے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک اور سینیٹ میں حکمران اتحاد کے چیف وہیپ اسلام الدین شیخ نے جمعہ کو مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا، بی این پی (عوامی) کے صدر میر اسراراللہ زہری اور فاٹا کے ارکان سے رابطے کرکے انہیں بتایا ہے کہ صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کے قیام کا آئینی ترمیمی بل منگل کو سینیٹ سے منظور کرایا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی سینیٹ اور صوبائی اسملیوں میں اقلیتوں کی نشتوں میں اضافے کے لئے آئینی ترمیمی بل تیار کرلیا جو منظوری کے لئے بدھ 27 فروری کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد یہ بل سینیٹ سے منظورکرایا جائے گا، اس بل کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسملیوں میں اقلیتوں کے لئے مخصوص نشستوں کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن