• news

رقم کیلئے طالبان کی حمایت سے متعلق جھوٹ بولے: امام کا امریکی عدالت میں بیان

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ میں زیرحراست سابقہ امام مسجد نے عدالتی سماعت کے دوران اپنے حلفیہ بیان میں بتایا کہ انہوں نے صرف رقم حاصل کرنے کیلئے طالبان کی حمایت سے متعلق جھوٹ بولا تھا۔ بیان میں سوات سے تعلق رکھنے والے 77 سالہ حافظ خان نے پشتو زبان میں یہ حلفیہ بیان دیا، جب کہ اس کے بیان کو ایک مترجم نے انگریزی میں بیان کیاحافظ خان نےکہا کہ میں نے کبھی طالبان کی مدد نہیں کی۔ خان کو مئی 2001ءمیں حراست میں لیا گیا تھا۔ اگر الزامات ثابت ہو گئے تو اسے 15 برس قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن