جسٹس انور کاسی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس اقبال حمید الرحمان سپریم کورٹ کے جج مقرر ، صدر نے منظوری دے دی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) جسٹس اقبال حمید الرحان کو سپریم کورٹ کا جج جب کہ جسٹس انور کاسی کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مقرر کر دیا گیا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق صدر زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر ججز کی تقرریاں کیں۔