این آئی سی ایل سکینڈل کیس 3 مرکزی ملزموں کے پاسپورٹ منسوخ حوالگی کیلئے امریکہ، برطانیہ سے رابطے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) این آئی سی ایل سکینڈل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے ایف آئی اے نے پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم خالد انور کی گرفتاری کے لئے امریکی حکومت کو خط بھجوا دیا جبکہ دیگر دو ملزموں سابق سیکرٹری تجارت سید محمد جاوید اور امین قاسم دادا کے پاسپورٹ منسوخ کرا دئیے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ محمد مالک نے ایک نجی ٹی وی کو بتایا سید محمد جاوید اور امین قاسم دادا کو 48گھنٹوں میں برطانیہ سے پاکستان ڈی پورٹ کر دیا جائے گا جبکہ خالد انور کو مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کے تحت امریکہ سے لایا جائے گا۔ انٹرپول کے ذریعے خالد انور کے وارنٹ بھی جاری ہو چکے ہیں۔