• news

خوشگوار تبدیلیوں کےلئے اجتماعی سوچ کارفرما ہوتی ہے : حمیرا ارشد

لاہور( کلچرل رپورٹر)نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں خوشگوار تبدیلیوں کے لئے اجتماعی کیساتھ انفرادی سوچ بھی کارفرما ہوتی ہے ‘ بد قسمتی سے ہمارے ہاں کچھ لوگ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی بجائے اسکا غلط استعمال اور وقت کا ضیاع کرتے ہیں ‘ آئندہ جو بھی حکومت اقتدار میں آئے وہ سب سے پہلے تعلیم کے میدان میں ایمر جنسی کے نفاذ کا اعلان کرے ۔ اگر ہم نے اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو ہمیں تعلیم کے فروغ کے لئے پالیسیاں بنانا ہونگی ۔ حکومت فوری طور پرتعلیم کے میدان میں ایمر جنسی کے نفاذ کا اعلان کردے۔

ای پیپر-دی نیشن