• news

بلیئرڈ ایسوسی ایشن کا ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کےلئے ٹیم کا اعلان

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) نے 14 ویں ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں قومی کھلاڑیوں کی شرکت کی منظوری دے دی ہے۔ چیمپئن شپ بھارت میں شیڈول ہے۔ پی بی ایس اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ کےلئے چار کھلاڑیوں اور ٹیم منیجر اور کوچ کی شرکت کی منظوری دی گئی ہے۔ پانچویں قومی جونیئر انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ اختتام پذیر ہونے کے بعد حالیہ رینکنگ کے مطابق کھلاڑیوں کا چناﺅ کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم محسن امین، عامر طارق، محمدماجد علی اور حمزہ اکبر پر مشتمل ہے، محمد جاوید ایچ کریم ٹیم منیجر اور محمد یوسف بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ پی بی ایس اے حکام نے بتایا کہ اگر محسن امین اور عامر طارق کے پاسپورٹس 28 فروری تک موصول نہ ہوئے تو پھر محمد ماجد علی اور حمزہ اکبر چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن