• news

مسلم لیگ ن کی 5 سالہ کارکردگی کی رپورٹ مرتب کرنے کا فیصلہ انتخابی مہم کے دوران تقسیم کی جائیگی

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے صوبائی حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کو رپورٹ کی شکل میں مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کتابچے کی شکل میں شائع کر کے انتخابی مہم کے دوران تقسیم کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں میٹرو بس، لیپ ٹاپ، سولر انرجی سسٹم، دانش سکولوں، آشیانہ ہاﺅسنگ سکیموں سمیت دیگر منصوبوں کو شامل کیا جائیگا جسے انتخابی مہم کے دوران عوام میں بھی تقسیم کیا جائیگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن