• news

سانحہ کوئٹہ: صدر،وزیراعظم نے عدالت میں کوئی مشترکہ رپورٹ جمع نہیں کرائی: اٹارنی جنرل

لاہور (نوائے وقت نیوز) اٹارنی جنرل عرفان قادرنے کہا ہے کہ صدر اور وزیراعظم کسی بھی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں۔ سانحہ کوئٹہ کیس میں صدر اور وزیراعظم کی جانب سے مشترکہ رپورٹ جمع کرانے کی خبریں غلط ہیں۔ اٹارنی جنرل عرفان کا کہنا ہے کہ صدر یا وزیراعظم نے کوئٹہ کے واقعے پر عدالت میں کوئی رپورٹ جمع نہیں کرائی۔ عرفان قادر نے کہا کہ عدالت میں رپورٹ فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 174 کے تحت پیش کی گئی۔ اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ صدر اور وزیراعظم ملک کی اعلی ترین شخصیات ہیں۔ آئین کے تحت ان پرکئی ذمہ داریاں ہیں اوروہ مینڈیٹ رکھتے ہیں کہ تمام اداروں کوان کی آئینی حدود میں رہ کرکام کرنے کویقینی بنائیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن