• news

مولوی فقیر کو پاکستان کیخلاف کارروائیاں نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا

کراچی (خصوصی رپورٹ) مولوی فقیر کو پاکستان کیخلاف کارروائیاں نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ امت کے مطابق عمر خالد گروپ کے ایجنٹ نے مولوی فقیر کے پاکستان سے افغانستان سفر کی مخبری کی۔ افغان حکام نے بھید کھلنے کے خوف سے پاکستان کے حوالے نہیں کیا۔ مولوی فقیر نے دھمکیوں کے بعد اہلخانہ کو پشاور منتقل کر دیا تھا، انکا گروپ کنڑ اور ننگرہار میں افغان طالبان کے ہمراہ قابض افواج کیخلاف لڑائی میں شریک ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن