بے نظیر قتل کیس: عدالت میں 2گواہوں پر جرح مکمل،4کی کل طلبی
راولپنڈی( نوائے وقت نیوز)بے نظیر بھٹو قتل کیس میں راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 2 گواہاں پر جرح مکمل کر لی گئی،مزید4 گواہاں کو پیر کو عدالت میں طلب کر لیا گیا۔راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ بے نظیر بھٹو قتل کیس کے دونوں گواہاں ریسکیو1122 کے ضلعی افسرڈاکٹر عبدالرحمن اور فائر بریگیڈ افسر غلام محمد کے پچھلے دیئے گئے بیانات پر جرح مکمل کر لی گئی۔جرح دو ملزمان سابق سی پی او سعید عزیز اور سابق ایس پی راول ٹاون خرم شہزاد کے وکیل ملک رفیق نے کی۔ عدالت نے مزید 4 گواہان احمد مسعود جنجوعہ،انسپکٹر اعجاز شاہ،ڈاکٹر حنا اور ڈاکٹر ردا کو پیر کو طلب کر لیا۔ سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔