• news

سیاچن پر پاکستان بھارت مذاکرات اپریل میں متوقع

اسلام آباد (نیٹ نیوز) سیاچن پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات اپریل کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہیں تاہم اس وقت ملک میں نگران حکومت آ چکی ہو گی جو مذاکرات کے شیڈول میں ضرورت پڑنے پر تبدیلی کر سکتی ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا مذاکرات نئی دہلی میں ہونگے، سیاچن مسئلہ کے حوالے سے دونوں ممالک اپنے اپنے مﺅقف پر قائم ہیں، بھارت سیاچن سے پہلے سرکریک کا تنازع طے کرنا چاہتا ہے جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ سیاچن تنازع حل ہونے سے سرکریک کے حل کی طرف بڑھنے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن