• news

افواہیں پلان کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں، انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جائے: فضل الرحمن

 لا ہور (سٹاف رپورٹر) جے یو آئی کے سربراہ مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے ایسا محسوس ہو تا ہے کہ ایک پلان کے تحت ملک میں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ملک کو تذبذب کی کیفیت سے نکالنے کے لیئے ضروری ہے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا جا ئے، جے یو آئی انتخا بات کے التواءکو قبول نہیں کرے گی۔ اس سے ملک بڑے بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔ جے یو آئی کی مرکزی جنرل کونسل کے ابتدائی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاہم انتخابی میدان کسی سیکولر لابی کے لیے خالی نہیں چھوڑ ےںگے۔ اجلاس میں مو لا نا عبد الغفور حیدری ،مو لا نا عبد اللہ،مو لا نا قمرالدین،مو لا نا محمد خان شیرانی،مو لا نا محمد یوسف ،مو لا نا عبد المجید ندیم شاہ ،مو لا نا گل نصیب خان ،ملک سکندر خا ن ایڈووکیٹ ،مو لا نا محمد امجد خان ،مو لا نا عطاءالرحمن،مو لا نا رشید احمد، خالد محمود سومرو،مو لا نا امیر زمان،ڈاکٹر عتیق الرحمن،مو لا نا جمیل الرحمن درخواستی ،محمد اسلم غوری ڈاکٹر ضیا ءالرحمن امازائی ،الحاج شمس الرحمن شمسی ،عبد الجلیل جان،قاری محمدعثمان اور دیگر نے شرکت کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن