• news

آسٹریلیا میں پناہ کی پیشکش ہوئی مگر ملک چھوڑنے کا ارادہ نہیں: رہنماءہزارہ برادری

 اسلام آبا د(آن لائن)ہزارہ برادری کے رہنماﺅں سردار سعادت علی ہزارہ اور قیوم چنگیزی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا نے ہزارہ برادری کے2500 خاندانوں کو پناہ دینے کی پیشکش کی ہے لیکن ہم ملک چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ ریڈیو پاکستان کو ایک انٹرویو میںسردار سعادت نے کہا ہے کہ اخباری اطلاعات کے مطابق یہ پیشکش دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کےلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے لیکن ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے ان کےلئے اپنی تعلیم اور روزگار کا سلسلہ جاری رکھنا کافی مشکل ہوتا جارہا ہے۔ہزارہ قومی جرگے کے چیئرمین قیوم چنگیزی نے کہا کہ ہزارہ برادری کے لوگ ایک صدی سے زائد کے عرصے سے یہاں مقیم ہیں اور ان کی آئندہ نسلیں بھی یہیں رہیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن