• news

”کشن گنگا ڈیم پر عالمی عدالت کا فیصلہ مسئلہ کشمیر پس پشت ڈالنے کا نتیجہ ہے“

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سابق عسکری قیادت نے کشن گنگا ڈیم کی تعمیر سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے حکم امتناعی کو معطل کئے جانے کے فیصلے کو بین الاقوامی فورم پر پاکستانی حکومت کی شکست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکمران اسی طرح خواب خرگوش کے مزے لوٹتے رہے تو ہم بین الاقوامی سطح پر تنہا رہ جائیں گے۔ کشن گنگا ڈیم پر عالمی عدالت کا فیصلہ مسئلہ کشمیر پس پشت ڈالنے کا نتیجہ ہے۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل اور پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے ”نوائے وقت“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالا ہے اس دن سے بھارت ہر معاملے پر ہم پر حاوی ہو گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن