زیادتی کے ملزموں کی عدم گرفتاری پر متاثرہ 2 بہنوں کی والدہ سمیت خود سوزی کی کوشش
لاہور (اپنے نمائندے سے) فیکٹری ایریا میں نوکری کا جھانسہ دیکر دو بہنوں سے اجتماعی زیادتی کے ملزم گرفتار نہ ہونے پر لڑکیوں کی والدہ اور مقدمہ کی مدعیہ نے بچیوں سمیت خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی، لوگوں نے بچا لیا۔ بتایا گیا ہے بادامی باغ لوہے والی پلی کی رہائشی خالدہ پروین کی دو بیٹیوں کو اقبال ناظم اور شوکت نے ہوزری فیکٹری میں لگوانے کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کی۔ ایس ایس پی کے حکم پر تینوں کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں نامزد مقدمہ نمبر 157/13 درج ہو گیا۔ ملزم گرفتار نہ کرنے پر تینوں ماں بیٹیوں نے رات گئے تھانہ فیکٹری ایریا کے باہر تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔ تینوں کو بچا لیا گیا۔ اس بارے میں آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزموں کو فوری گرفتار کیا جائے۔