• news

چین نے بھی جدید ڈرون تیار، عالمی نیو ی گیشن سسٹم اپ گریڈ کرلیا

 بےجنگ(ثناءنیوز) چین نے بھی جدےد ڈرون طےارے تےار کر لئے ہےں۔ چےن نے عالمی نیوی گیشن سسٹم کو اتنا جدید بنا لیا ہے کہ وہ اب امریکہ کے گلوبل پوزیشننگ سسٹم اور روسی اور یورپی یونین کے سسٹمز سے مقابلہ کر سکتا ہے۔ غےر ملکی نشرےاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے حالیہ دنوں میں اپنی ٹیکنالوجی میں زبردست ترقی کی ہے۔ اس نے حالیہ ایئر شوز میں بڑی تعداد میں ڈرونز کے نئے ماڈلوں کی نمائش کی ہے۔ امریکن یونیورسٹی میں قانون کے پروفیسر سٹیفن ولاوک کہتے ہیں کہ اگرچہ امریکہ بغیر پائلٹ والے ہوائی جہاز صرف اپنے چند قریب ترین حلیفوں کو بر آمد کرتا ہے لےکن چینی کمپنیوں کے بارے میں یہ خیال عام ہوتا جا رہا ہے کہ ان پر اعتبار کیا جا سکتا ہے اور وہ بہت کم قیمت پر ڈرون فراہم کر سکتی ہیں۔ متعدد ملکوں نے اپنے بغیر پائلٹ والے ہوائی جہاز خرید لئے ہیں یا تیار کر لئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن