پریمیئر سپر لیگ رگبی چیمپئن شپ میں 2 میچوں کا فیصلہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام پہلی15 سائیڈ پریمیئر سپر لیگ چیمپئن شپ میں دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ پہلے میچ میں پاکستان آرمی رگبی ٹیم نے لاہور رگبی فٹ بال کلب کو 12-8 اور دوسرے میچ میں اسلام آباد جنزرگبی کلب نے ڈی ایچ اے رگبی کلب کو 46-0 سے ہرا دیا۔ پاکستان رگبی یونین کے سیکرٹری جنرل عارف سعید اور پنجاب رگبی ایسوسی ایشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اشرف مہمان خصوصی تھے۔