ساجد میموریل نے دوستانہ میچ میں ینگ سٹار کلب کو ہرا دیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک) ساجد میموریل نے دوستانہ میچ میں ینگ سٹار کلب کو 122 رنز سے ہرا دیا۔ ساجد میموریل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 374 رنز بنائے، خستہ خان نے 102 ، حسن الیاس نے 114 اور محمد امجد نے 63 رنز بنائے۔ نعیم بلال ، ناصر جنید نے دو دوکھلاڑی آﺅٹ کئے۔ ینگ سٹار 260 رنز بنا سکی، فریداللہ 83 اور ہمایوں نصیر 88 رنز بنا کر نمایاںرہے۔ علی نقی نے 6 ، اورنگزیب نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ علی نقی شاہ کو مین آف دی میچ دیا گیا۔