بیٹی امیر کی ہو یا غریب کی ایک دن ماں باپ کا گھر چھوڑنا ہوتا ہے: شفقت چیمہ
لاہور(این این آئی) نامور اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ بیٹی امیر کی ہو یا غریب کی اسے ایک دن اپنے ماں باپ کا گھر چھوڑنا ہوتا ہے‘ جب بیٹیاں رخصت ہوتی ہیںتو اپنے اوپر بڑا ضبط کرنا پڑتا ہے لیکنیہ فریضہ ہر صورت ادا کرنا ہوتا ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شفقت چیمہ نے کہا کہ حال ہی میں اپنی بیٹی کی رخصتی کی ہے جس پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ میں نے یہ فریضہ احسن طریقے سے نبھایا ہے ۔ جب بیٹیوں کی شادی ہوتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ کندھوں سے بوجھ ہلکا ہو گیا اسکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ پر اسلامی نقطہ نظر سے جو ذمہ داری عائد تھی آپ نے وہ نبھا دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ یہ دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہر کسی کی بیٹی کے نصیب اچھے کرے ۔