• news

زوال کی بنیادی وجہ مضبوط اداروں کا نہ ہونا ہے: بابر علی

 لاہور (این ا ین آئی) نامو راداکار بابر علی نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں مختلف شعبوں میں زوال کی بنیادی وجہ مضبوط اداروں کا نہ ہونا ہے ، اگر آج فلم انڈسٹری اپنی بقاءکی جنگ لڑ رہی ہے تو بتایا جائے کونسا ادارہ ہے جو اسے بچانے کےلئے کوشاں نظر آتا ہے؟ ‘ چند سالوں میں جس طرح کی فلمیں بنائی گئی اس سے انڈسٹری کو اپنے پاﺅں پرکھڑا نہیں کیا جا سکتا۔ کسی بھی شعبے میں مقابلے کا رجحان تو ہونا چاہیے لیکن اس شعبے کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے ۔ اگر آج انڈسٹری کے یہ حالات ہیں تو کیا حکومت کی طرف سے قائم کی جانےوالی وزارت ثقافت نے کبھی اسکی بہتری کےلئے منصوبہ بندی کی ہے ۔ انڈسٹر ی کی ترقی کے نام پر بننے والی مختلف تنظیموں نے اسے پاﺅں پرکھڑا کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی کوشش کی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن