نواز شریف اور عمران خان سکیورٹی پر توجہ دیں ان کی جان کو خطرہ ہے: شیخ رشید
اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملکی سیاست پر سات خاندانوں کا قبضہ ہے‘ پہلی مرتبہ ایسا ہورہا ہے کہ ملک کو بچانے کا وقت آئے تو قوم ساتھ نہ دے‘ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زندگیوں کو خطرہ ہے انہیں اپنی سکیورٹی پر توجہ دینا ہوگی‘ 60 فیصد امید ہے کہ ملک میں عام انتخابات بروقت ہوں گے‘ عوام حکمرانوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں تو انہیں باہر نکلنا ہوگا ورنہ ملکی حالات اسی طرح ہی رہیں گے۔ موجودہ سیاستدان اداکاری سے سیاست میں آئے ہیں یہ پلاسٹک سرجری لیڈر ہیں‘ ملک مذہبی انتہاءپسندوں کے نرغے میں ہے‘ فوج‘ سیاستدان اور ججز مل کر ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں‘ کالعدم تنظیمیں مسلم لیگ ن کو انتخابات نہیں جتوا سکتیں۔ اتوار کو آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے 60 فیصد امید ہے کہ الیکشن ہوجائیں گے