• news

انصار برنی نے بھارت میں 18 سال سے پھنسے سراج خان کے پاکستانی ہونے کے ثبوت وزارت خارجہ کو بھجوا دیئے

کراچی (نوائے وقت نیوز) انصار برنی نے بھارت میں 18 سالوں سے پھنسے سراج خان کے پاکستانی ہونے کے شواہد وزارت خارجہ کو بھجوا دیئے۔ سراج خان نے انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے تعاون سے نئی دہلی پہنچ کر پاکستانی ہائی کمشن میں پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کےلئے درخواست دی۔ مانسہرہ کے رہائشی سراج خان نے 18 سال قبل والدین سے ناراض ہو کر گھر چھوڑا تھا اوربھارت چلا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن