• news

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی شجاعت حسین، پرویز الٰہی سے ملاقات، عافیہ کی رہائی پر تبادلہ خیال

لاہور (خبر نگار) ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے امریکہ میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے گذشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا، شافع حسین بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی تمام پاکستانیوں کی بہن اور بہادر بیٹی ہے، انہوں نے جس طرح تمام مشکلات کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا ہمیں ان پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان منتقل کرانے کیلئے صدر آصف زرداری اور امریکی حکام سے بات کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن