• news

میر بادشاہ قیصرانی کی فریال تالپور سے ملاقات‘ مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل

تونسہ شریف+ ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار+ بیورو رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے سردار میر بادشاہ قیصرانی نے مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہہ دیا اور پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اس سلسلہ میں انہوں نے گزشتہ روز فریال تالپور سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران باقاعدہ اعلان کیا تونسہ شریف سے نامہ نگار کے مطابق میر بادشاہ خان قیصرانی این اے 171 سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے سردار میر بادشاہ قیصرانی نے اس وقت مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہا جب مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے این اے 171 پر سردار امیر بادشاہ قیصرانی کی بجائے سردار امجد فاروق کھوسہ کا ٹکٹ کنفرم کیا اور ادھر مسلم لیگ (ن) تحصیل تونسہ کے صدر سردار عبدالحفیظ خان میرانی نے کہا کہ میر بادشاہ قیصرانی سے مسلم لیگ (ن) پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگار کے مطابق سردار میر بادشاہ خان قیصرانی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے کیا مشیر اعلیٰ پنجاب و سینیٹر سردار ذوالفقار علی کھوسہ با خبر تھے 09فروری کو کھوسہ ہاﺅس ڈیرہ غازی خان میںسردار ذوالفقار علی کھوسہ نے اپنے دونوں بیٹوں ممبران صوبائی اسمبلی سردار حسام الدین کھوسہ ،سردار دوست محمد خان کھوسہ کے ساتھ سردار میر بادشاہ خان قیصرانی کو خصو صی طور پر اپنے ساتھ بٹھایا اور صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہو ئے انہیں اپنا بااعتماد ساتھی بتایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن