• news

لاہور میں 2خواتین کی خود کشی، شیخوپورہ میں نوجوان نے موت کو گلے لگا لیا

لاہور + شیخوپورہ (نامہ نگار+ نامہ نگار خصوصی) بادامی باغ اور گلشن راوی کے علاقوں میں دو خواتین نے گھریلو جھگڑوں پر دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی جبکہ شیخوپورہ میں ایک نوجوان نے خودکشی کر لی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دیں۔ کھوکھر روڈ کے حنیف کی بیوی ثوبیہ رشتہ دار کی شادی میں جانا چاہتی تھی۔ اجازت نہ ملنے پر جھگڑا ہو گیا۔ ثوبیہ نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ علاوہ ازیں گلشن راوی کے رہائشی نذیر کی بیوی دو بچوں کی ماں فرزانہ نے گھریلو اخراجات نہ دینے پر خاوند سے لڑائی کے بعد دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ شیخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق محلہ پیر بہار شاہ میں گھریلو ناچاقی کی بناءپر 30سالہ نوجوان زاہد نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا جبکہ محلہ رسولنگر کے رہائشی 13سالہ منیب نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں جس کو ڈاکٹروں نے بچا لیا۔

ای پیپر-دی نیشن