• news

آئندہ الیکشن میں بدعنوانی اور دھاندلی کا زیادہ خدشہ ہے: عوامی سروے

اسلام آباد(ثناءنیوز)جمہوریت کی 5 سالہ کارکردگی کے بارے میں عوامی سروے میں ا کثریت نے پارلیمنٹ کے ماتحت تصور کر نے پر فوج کے حق میں را ئے دے دی ہے۔رائے عامہ کے مطابق پارلیمنٹ کی جانب سے فوج کی نگرانی کے معاملے پر بہتری آئی ہے۔ 62 فیصد عوام نے میڈیا کی کارکردگی کو پہلے سے بہتر بتایا ہے۔ 58 فیصد نے سپریم کورٹ کو پہلے سے زیادہ طاقتور محافظ ادرہ بتایا ہے 44 فیصد رائے عامہ صوبائی خود مختاری کی معترف ہے 45 فیصد کاکہنا تھا کہ کابینہ کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہے 44 فیصد نے پارلیمنٹ کی فعالیت کا اعتراف کیا۔ اکثریت عوام نے یہ رائے بھی دی ہے کہ حکمران قومی خود مختاری کے تحفظ میں ناکام رہے ہیں غیر ملکی مداخلت، انسانی حقوق کی پامالی اور صاف شفاف انتخابات کے لیے ناکافی انتظامات کی رائے دی گئی ہے۔ سروے ایک غیر سرکاری ادارے اور ”گیلپ سروے آف پاکستان،،کے باہمی اشتراک سے کیا گیا تھا۔ماضی کے مقابلے میں اب فوج خود کو پارلیمینٹ کے ماتحت تصور کرتی ہے 19 فیصد کا کہنا تھا کہ کوئی فرق نہیں پڑا۔یہ عوامی رائے بھی سامنے آئی ہے کہ صاف شفاف انتخابات کے لیے موثر اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ 36 فیصد کا کہنا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں انتخابات کے حوالے سے حالات زیادہ خراب ہیں۔ بدعنوانی اور دھاندلی کا خدشہ زیادہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن