• news

قیام امن کیلئے فوج اور طالبان سیز فائر کر دیں: اے این پی کی اپیل

پشاور (ثناءنیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر مرکزی نائب صدر سینیٹر حاجی محمد عدیل نے کہا ہے کہ سینٹ میں بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ کا جو ترمیمی بل پیش کیا گیا ہے اس کے ایک پیرا گراف سے انہیں اتفاق نہیں ۔ بل کے پیراگراف کے تحت کسی بھی صوبہ کی حدود کو کم یا زیادہ کیا جا سکتا ہے یہ بہت خطرناک ہے اسے نہیں مانتے پیرا گراف کو مان لیا تو سندھ میں حیدر آباد اور کراچی کو ایم کیو ایم الگ کر دے گی وہ فوج اور طالبان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بات چیت کے لئے سیز فائر کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو نیا پیرا شامل کیا ہے ہم اس کے مخالف ہیں انہوں نے آگے لکھ دیا ایک موجودہ صوبہ سے مزید صوبے بنانا یہ بڑا خطرناک ہے سندھ میں ایم کیو ایم کراچی اور حیدر آباد کو الگ کر ے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب مذاکرات ہوتے ہیں تب دونوں اطراف سے ضمانتی لائے جاتے ہیں کہ اگر معاہدہ ہو گا تو وہ عملدرآمد کرائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کا کون ضمانتی ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن