• news

پنجگور: غیرقانونی اسلحہ برآمد، 4 افراد گرفتار، چاغی میں کروڑوں روپے کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کوئٹہ (بیورورپورٹ) پنجگور کے علاقے سے فرنٹیئر کور کے عملے نے اسلحہ برآمد کرکے 4 افراد کو گرفتارکر لیا گزشتہ روز فرنٹیئر کور کے عملے نے دوران چیکنگ پنجگور کے علاقے سے ایک مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو اس میں سے ایک کلاشنکوف 224 راﺅنڈ 7 میگزین ایک ٹی ٹی پسٹل 6 راﺅنڈ برآمد کرکے عبدالرحمان ¾ حفیظ اللہ ¾ عبدالرشید ¾ ناصر کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی۔ دریں اثناءاے این ایف کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر چاغی کے علاقے کلی شاہ موسیٰ شبیان میں کارروائی کرتے ہوئے چھپائی گئی 4 سو کلوگرام مارفین برآمد کرکے قبضے میں لے لی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ای پیپر-دی نیشن