کراچی: 12 بنگالی گروپ انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں
کراچی (خصوصی رپورٹ) کراچی میں 12 بنگالی گروپ انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ امت کے مطابق انسانی سمگلر جسیم بنگالی نے بتایا ہمارا گروپ 400 افراد کو یورپ بھیجنے کے نام پر رقم وصول کر کے ایرانی بارڈر سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار کرا چکا ہے۔ سادہ لوح عوام سے ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے اینٹھے جاتے ہیں۔