بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کا معاملہ اگلی حکومت پر چھوڑ دیا گیا
لاہور (نیٹ نیوز) بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کا معاملہ آئندہ حکومت پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تجارت کے حوالے سے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کی سرگرمیاں جاری تھیں۔ تجارتی پالیسی میں بھی بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کی شق شامل کی گئی تھی جسے آخری مراحل میں نکال دیا گیا ہے۔ جس کے بعد حکومت نے بھارت کو تجارت کے حوالے سے پسندیدہ ملک قرار دینے کا معاملہ م¶خر کر دیا ہے اور اس سلسلے میں جاری تمام سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کا معاملہ آئندہ حکومت پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ صنعتکاروں، تاجروں سمیت ملک بھر سے اس معاملے پر حکومت پر خاصی تنقید کی جا رہی تھی۔