• news
  • text

جینفر لارنس‘ ڈینئل ڈے لوئیس کو آسکر ایوارڈ مل گیا‘ آرگو بہترین فلم قرار

نیویارک (نمائندہ خصوصی/ اے ایف پی) بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ فلم ’آرگو‘ کو دے دیا گیا جبکہ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ فلم ”لائف آف بائے“ کے لئے آنگ لی کے حصے میں آیا۔ ’لنکن‘ میں اپنے جوہر دکھانے پر اداکار ڈینیل ڈے لوئیس کو بہترین اداکار کا انعام دیا گیا جبکہ ’سلور لائننگز پلے بک‘ کے لئے جینیفر لارنس کو بہترین اداکارہ قرار دیا گیا۔ آسکرایوارڈ کی تقریب اتوار کی شب لاس اینجلس کی کاﺅنٹی بالی وڈ میں ہوئی۔ بین الاقوامی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈز کی 85سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ آن لائن ووٹنگ کروائی گئی۔ آسکرز کی 24کیٹیگریوں کے لئے اکیڈمی آف موشن پیکچر آرٹس اینڈ سائنسز کے پانچ ہزار 800سے زائد ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا جو 8فروری کو شروع ہوئی تھی۔ ڈینیل ڈے لوئس کو ”لنکن“ فلم میں ابراہام لنکن کا کردار ادا کرنے پر ایوارڈ دیا گیا، تین بار آسکر حاصل کرکے انہوں نے نئی تاریخ رقم کی۔ رنگا رنگ تقریب میں ہالی ووڈ کے متعدد ستارے موجود تھے۔ تقریب انعامات کے ساتھ ساتھ متعدد نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرے کرتے ہوئے لوگوں کے دل جیت لئے۔ بہترین فلم کے نام کا اعلان امریکی خاتون اول میشل اوباما نے کیا۔ انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اس تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس برس بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ آرگو نے جیت لیا ہے۔ اس فلم میں ہدایتکار و اداکار بین ایفلیک نے سی آئی اے کے ایجنٹ ٹونی مینڈیز کا کردار ادا کیا ہے۔ جینیفر لارنس نے اس انعام کے ساتھ ہی کم عمر ترین آسکر انعام یافتہ بہترین اداکارہ بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ جینیفر لارنس ڈینیل ڈے لوئیس ایسے پہلے اداکار بن گئے ہیں جنہوں نے بہترین اداکار کے طور پر تین مرتبہ آسکر ایواڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ بہترین معاون اداکار کا آسکر ایوارڈ کرسٹوف والٹز کے نام رہا۔ انہیں فلم Django Unchained میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اسی طرح بہترین معاون اداکارہ کا انعام این ہیداوے کو دیا گیا۔ بہترین اینیمیٹڈ شارٹ فلم Paperman رہی جبکہ Brave کو بہترین اینیمیٹیڈ فیچر فلم کے لیے آسکر انعام سے نوازا گیا۔ آسکر کی تقریب میں بہترین سنیماٹو گرافی کا ایوارڈ لائف آف پائے کے حصے میں آیا جبکہ بہترین بصری تاثرات کا انعام بھی اسی فلم کو ملا۔ اسی طرح پراڈکشن ڈیزائن کا آسکر لنکن کو ملا۔ اے ایف پی کے مطابق فلم آرگو سی آئی اے کے آپریشن کی سچی کہانی کو فلمایا گیا ہے جس میں 6یرغمالیوں کو ایران کی قید سے چھڑایا گیا۔اداکارہ جینفر اپنے ایوارڈ وصول کرنے آئیں تو سیڑھیوں سے پھسل کر گر پڑیں

کیلیفورنیا: جینفر لارنس سٹیج پر آتے ہی پھسل گئیں، دوسری تصویر میںآسکر ایوارڈ حاصل کرکے جا رہی ہیں، ڈینیل ڈے لوئس اپنے ایوارڈ کے ساتھ جبکہ مشل اوباما بہترین فلم کیلئے ایوارڈ کا اعلان کر رہی ہیں

ای پیپر-دی نیشن