وزیراعظم پرویز اشرف اپنے حلقہ انتخاب میں اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں گیلانی سے آگے نکل گئے
اسلام آباد (دی نیشن رپورٹ) اپنے پیشرو کی طرح وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ترقیاتی اخراجات کے نام پر اپنے حلقہ انتخاب میں اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پرویز اشرف الیکشن کمشن کے ضابطہ¿ اخلاق کے برعکس آئندہ ا نتخابات میں کامیابی کے لئے اپنے ”سیاسی ڈارلنگز“ کو بڑے کھلے دل سے نواز رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی ملتان میں اربوں روپے خرچ کئے۔ راجہ پرویز اشرف نے اپنا صوابدیدی فنڈ 22 ارب روپے سے بڑھا کر 37 ارب روپے کر دیا اور 106 ترقیاتی منصوبوں پر 15 ارب روپے خرچ کئے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں گوجر خان کے لئے 9.4 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔