• news

دی انٹرپرائےزز پنجاب کپ پولو ٹورنامنٹ آج سے کھےلا جائے گا


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب کپ پولو ٹورنامنٹ آج سے لاہور پولو کلب میں شروع ہو گا، ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ لاہور پولو کلب کے صدر عبد الحئی مہتہ نے گذشتہ روز لاہور پولو کلب میں طارق محمود میاں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے ٹورنامنٹ کی تفصیلات بتائیں۔ عبدالحئی مہتہ نے کہا کہ پنجاب پولو کپ پاکستان کا قدیم ترین پولو ٹورنامنٹ ہے جس کا آغاز 1886ءمیں کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں شامل چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا جن میں پول اے میں الفلاح انشورنس، گارڈ رائس بلیک، ڈائمنڈ پینٹس پول بی میں آرمی کوکا کولا،گورمے وکٹرز اور ماسٹر پینٹس شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ارجنٹینا سے گیسٹن مور ،مینول کریسپو، سینٹیاگو میینڈیول، انگلینڈ سے جیمز ہارپر اور چلی سے میتھیاس ویلپیریز شامل ہیں۔ طارق محمود میاں نے کہا کہ ہم نے گذشتہ برس بھی اس ٹورنامنٹ کو سپانسر کیا تھا اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولو ایک تاریخی کھیل ہے اور اس کو سپانسر کرکے ہمیں بہت خو شی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن