• news

شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس کا باضابطہ افتتاح آج ہو گا


اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی آج صبح ساڑھے دس بجے ڈبل روڈ پر واقع شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر عبدالوحید بابر کے مطابق اس منصوبے پر ساڑھے چھ کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے اور یہ رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی اور رکن صوبائی اسمبلی راجہ محمد حنی فایڈووکیٹ، کمشنر راولپنڈی محمد امداد بوسال اور ڈی سی او ثاقب ظفر کی خصوصی دلچسپی کے باعث راولپنڈی کے کھلاڑیوں کیلئے گرانقدر تحفہ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بھی اس اہم پراجیکٹ کیلئے بروقت فنڈز کی منظوری دی۔ ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن اور دیگر اِن ڈور گیمز کے علاوہ مردو خواتین کیلئے الگ الگ فٹنس جم بھی بنائے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن