کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے باﺅلنگ کوچ وسیم اکرم نے استعفی دیدیا
ممبئی (نوائے وقت نیوز) ممتاز کرکٹر اور سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے انڈین پریمیئرلیگ میں پارٹنر اور اداکار شاہ رُخ خان کی ملکیت کولکتہ نائٹ رائیڈر سے بطور با¶لنگ کوچ استعفیٰ دیدیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وسیم اکرم نے کہا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بناءپر استعفیٰ دیا تاہم کھیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی حالیہ کشیدگی کے باعث پاکستانی فنکاروں اور کھلاڑیوں پر بھارت میں کام کے دروازے بند کئے جا رہے ہیں۔ کئی متعصب بھارتی فنکار اور کھلاڑی وسیم اکرم اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کو بطور مبصر اور کوچ کرکٹ کلبوں اور سپورٹس چینلوں پر مدعو کئے جانے پر تنقید کرتے رہے ہیں۔