• news

کشمیری جماعتوں کا گورو کے جسد خاکی کی واپسی کیلئے تحریک چلانے کا فیصلہ

 سری نگر(کے پی آئی )بھارتی پارلےمنٹ حملہ کے الزام مےں پھانسی کی سزا پانے والے کشمےری نوجوان محمد افضل گورو کے جسد خاکی کی کشمےر واپسی کے حق مےں تحرےک چلانے کے لےے کشمےری جماعتوں نے متحدہ مجلس مشاورت کے نام سے اےکشن کمےٹی قائم کر دی ہے ۔ تفصےلات کے مطابق حرےت پسند جماعتوں نے متحدہ پروگرام تشکیل دینے کی خاطر متحدہ مجلس مشاورت کا قیام عمل میں لایا ہے۔ جموں و کشمیر میں تحریک آزادی کی نمائندہ تنظیموں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محمد افضل گورو کی جسد خاکی کی بازیابی کیلئے ایک منظم اور متحد مزاحمتی پروگرام تشکیل دےئے جانے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس میں حریت( گ ) ، حریت( ع )، جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ( مائسمہ) ،جماعت اسلامی،دختران ملت اور بار ایسو سی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کرتے ہوئے اس جد و جہد میں ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے متحدہ مجلس مشاورت کے قیام پر اتفاق کیا ۔ اجلاس میں شرکا نے محمد افضل گورو کو پھانسی پر چڑھائے جانے اور اس کے بعد پیدا ہونےوالے حالات پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افضل گورو کو پھانسی پر چڑھانے اور اسکے بعد ریاست کے حریت پسند عوام کو کرفیو کے حصار میں قید کر کے بھارت نے اخلاق کی تمام حدوں کو پھلانگ دیا ہے ۔ تمام شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افضل گورو کے جسد خاکی کی بازیابی ایک مبنی بر حق مانگ ہے جس سے کشمیری قوم کسی بھی صورت میں دستبردار نہیں ہوسکتی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن