• news

کراچی: جامعہ بنوریہ کے طالب علم اور خاتون سمیت مزید 9 افراد قتل

کراچی (نمائندہ نوائے وقت + خصوصی رپورٹر) شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ رک سکا، پیر کو فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں جامعہ بنوریہ کے طالب علم، نو عمر لڑکے اور خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق اور پانچ شدید زخمی ہو گئے۔ مقتول عبیدالحق چھٹی کے بعد مدرسے سے گھر جا رہے تھے کہ کشمیر روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ کھارادر تھانے کی حدود کاغذی بازار افضل مسجد کے قریب سے نوجوان کی تشدد زدہ گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی۔ بلدیہ ٹاﺅن یوسف گوٹھ سے 30 سالہ نوجوان کی لاش ملی ہے۔ اورنگی ٹاﺅن سیکٹر ساڑھے گیارہ مسلم نگر پہاڑی سے رات گئے 21 سالہ نوجوان کی خون میں لت پت لاش برآمد ہوئی۔ جس کی شناخت فراز بہاری کے نام سے ہو گئی۔ سٹیل ٹاﺅن کے علاقے سو بیڈ ہسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے دو افراد ولی محمد اور نذیر احمد پر فائرنگ کر دی جس سے ایک نوجوان ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ کنواری کالونی میں فائرنگ سے 40 سالہ اخلاق حسےن ہلاک ہو گےا۔ ابراہےم حےدری کے گندے نالے سے 3 سے 4 روز پرانی ہاتھ پاو¿ں بندھی تشدد زدہ لاش ملی۔ ابراہیم حیدری میں ریڑھی روڈ ساحل سمندر سے 10 سالہ بچے کی پھندا لگی لاش ملی۔ لانڈھی میں غفور مٹھائی والے کے قرےب شہریوں سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر اےک نوجوان ہلاک ہو گےا جبکہ شہریوں نے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو مرسلےن کو زخمی حالت مےں گرفتار کر لےا۔ مچھر کالونی میں اپنے نانا کے گھر آئی ہوئی 20 سالہ دوشےزہ بختاور دختر محمد اکرام کو اس کے منگےتر نے سر پر گولی مار کر قتل کر دیا۔ علاوہ ازیں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن میں مذہبی، سیاسی و سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث سمیت 17 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کے لواحقین نے نیا گولیمار روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید ترین ٹریفک جام ہو گیا۔رات گئے پنجاب چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ اس سے قبل پی آئی ڈی سی کے علاقے میں بھی فائرنگ س ایک شخص مارا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن