گوجرانوالہ: دادرسی نہ ہونے پر محنت کش خاتون نے آر پی او آفس میں دیوار سے ٹکریں مارکر سر پھوڑ لیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) انصاف کے حصول کےلئے آنے والی محنت کش خاتون نے داد رسی نہ ہونے پر ریجنل پولیس آفس کے احاطہ مےں دیوار سے ٹکریں مارمار کر اپنا سر پھوڑ لیا جبکہ خاتون کو ہسپتال سے مرہم پٹی کروانے کے بعد پولیس اپنے ساتھ لے گئی۔ لالہ موسیٰ کی رہائشی گھروں میں صفائی ستھرائی کا کام کرنے والی محنت کش خاتون شبانہ بی بی تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کی طرف سے انصاف نہ ملنے پر داد رسی کے لئے ریجنل پولیس آفس گوجرانوالہ پہنچ گئی ، جہاں اسکی شنوائی نہ ہو سکی جس پر دلبرداشتہ ہو کر شبانہ نے آر پی او آفس کی دیوار سے ٹکریں مار مار کر اپنا سر پھوڑ لیا، شبانہ کا کہنا تھا کہ اسکا اپنے بھائیوں کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا جس پر اسکے بھائیوں نے اسے حصہ دینے کی بجائے اسکے خاوند ریاض کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروا کر پولیس کی مدد سے اسکو اسکے اپنے ہی گھر سے بے دخل کر دیا ہے ، جبکہ اسکی طرف سے دی جانے والی درخواست پر روائتی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولےس کوئی کارروائی نہیں کر رہی، اس سلسلہ میں پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ شبانہ بی بی کا اپنے بھائیوں کے ساتھ ایک چھوٹے سے مکان کا تنازعہ چل رہا ہے جس پر اسے مکمل انصاف فراہم کرتے ہوئے اسکی ہرممکن مدد کی جائے گی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔