• news

ساجد میر نے اے پی سی میں شرکت کے لئے فضل الرحمن کی دعوت قبول کر لی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے 28 فروری کو اسلام آباد میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو پروفیسر ساجد میر نے قبول کر لی۔ دونوں رہنماﺅں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ملکی سلامتی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے سیاسی و مذہبی قوتوں کا اتحاد ناگزیر ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اے پی سی ملک کو جمہوریت کی پٹڑی پر گامزن رکھنے کے لئے سنگ میل ثابت ہو گی۔ انتخابات کو التوا میں رکھنے کے خواہشمند مایوس ہو چکے ہیں، ہم بیلٹ پر یقین رکھتے ہیں، بلٹ کے ذریعے تبدیلی نہیں تباہی آتی ہے۔ ساجد میر نے کہا کہ انتخابات کے نزدیک فرقہ وارانہ دہشت گردی کی کارروائیاں مخصوص ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ الیکشن سے پہلے ہم خیال دینی و سیاسی جماعتوں کا گرینڈ الائنس بننے کا قوی امکان ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن