• news

سکھر کے خواجہ سراء نے آئندہ الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

کراچی (اے ایف پی) سکھر کے ایک خواجہ سراءصنم فقیر نے آئندہ انتخابات میںحصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ اے ایف پی سے ٹیلی فونک گفتگو میں میٹرک پاس 32 سالہ صنم فقیر نے کہا کہ ہماری قسمت میں صرف دوسروں کیلئے ناچ گانا یا کشکول پکڑ کر بھیک مانگنا نہیں لکھا، ہماری بھی زندگی ہے ہم نہ بدعنوان ہیں اور نہ ہمیں بدعنوانی کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارا کوئی خاندان نہیں اس لئے ہماری ضروریات محدود ہیں، صنم فقیر نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ سکھر پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور یہاں سے سندھ کی صوبائی اسمبلی کی نشست جیتنا بہت مشکل ہوگا لیکن معاشرے کی بہتری کیلئے شہریوں کو اپنا کردار اداکرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن