• news

دوہری شہریت کیس: سابق ایم پی اے آمنہ بٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (اے پی پی) سیشن عدالت نے دوہری شہریت کیس میں سابق ایم پی اے آمنہ بٹر کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ عدالت نے 27 فروری کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج لاہور نذیر گجانہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو الیکشن کمشن کے حکام نے بتایا سابق ایم این اے شہناز شیخ، سابق ایم پی اے آمنہ بٹر اور رانا آصف محمود دوہری شہریت پر نااہل قرار دئیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمشن سے دھوکہ کیا لہٰذا ان سے تمام تنخواہیں اور مراعات واپس لینے کا حکم دیا جائے۔ دوران سماعت سابق رکن قومی اسمبلی شہناز شیخ عدالت میں پیش ہو گئیں جس پر عدالت نے شہناز شیخ کی ضمانت منظور کر لی جبکہ رانا آصف محمود کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت جمع کرا ئی گئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن