• news

ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے اور بھتیجے نے فائرنگ کر کے رشتہ دار کو قتل کر دیا

لاہور (نامہ نگار) گوالمنڈی کے علاقہ میں جائےدادکے تنازع پر ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے اور بھتیجے نے فائرنگ کر کے ایک رشتے دار کو قتل اور دوسرے کو شدےد زخمی کر دےا اور فرار ہو گئے۔ بتاےا جاتا ہے گوالمنڈی کے علاقہ پتھر والی گلی کے رہائشی 30 سالہ باسط منیر کا اپنی خالہ کے بےٹے مقتول عارف امیر عرف ٹیپو ٹرکاں والا سے اےک مکان کا کئی برس سے تنازع تھا۔ ٹیپو کے قتل کے بعد اس کے بےٹے بالاج نے کیس کی پیروی شروع کر دی۔ چند روز قبل بالاج ٹےپو اور اس کے کزن بھئی پہلوان کے بےٹے حسن نے اپنے رشتے دار باسط وغیرہ سے اپنے ڈیرے پر صلح کر لی۔ جہاں طے پاےا کہ آئندہ دنوں گھر اےک دوسرے کے خلاف کسی بھی کارروائی سے گرےز کریں گے۔ پولیس کے مطابق باسط منےر اپنے گھر کے باہر اپنے بھائی احمد عرف ثاقب کے ساتھ کھڑا تھا کہ اس دوران موٹر سائےکل سوار افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد مےں آ کر باسط موقع پر ہلاک جبکہ اس کا چھوٹا بھائی احمد عرف ثاقب شدید زخمی ہو گیا۔ حملہ آور فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر باسط کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا دی جبکہ زخمی احمد عرف ثاقب کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دےا گےا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری مقتول اور ملزمان کے گھروں پر تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی ملزمان کے خلاف کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ مقتول باسط کے ورثا کا کہنا ہے کہ ےہ قتل ٹےپو کے بےٹے بالاج اور اس کے کزن حسن نے کےا ہے۔ پولےس کے مطابق ابھی تصدےق نہےں ہو سکی کی ےہ قتل بالاج نے کےا ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہےں وہ دبئی مےں ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن