• news

ہائیکورٹ: بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ کی تشکیل کیخلاف درخواست کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ کی تشکیل کے خلاف دائر درخواست کی سماعت یکم مارچ تک کے لئے ملتوی کر دی ۔ گذشتہ روز بھی وفاقی حکومت کی طرف سے جواب داخل نہیں کروایا گیا۔ سرکاری وکیل نے مزید مہلت کی استدعا کی جسے منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی گئی۔ منصف اعوان اور محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹس نے نئے صوبے کی تشکیل کے قانونی جواز کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن