دونوں ایوانوں کے اجلاس کا تاخیر سے انعقاد پارلیمانی روایت بن گیا
پےر کی شام قومی اسمبلی اور سےنےٹ کے اجلاس حسب معمول تاخےر منعقد ہوئے تاخےر سے اجلاس کا انعقاد پارلےمانی رواےت بن گئی گھنٹہ ڈےڑھ گھنٹہ تاخےر سے اجلاس کے انعقاد پر پارلےمنٹےرےنز کے چہرے پر احساس ندامت نظر نہےں آتا اس کے علاوہ پارلےمنٹ کے دونوں اےوانوں مےں حاضری ماےوس کن ہوتی ہے۔ اہم بات ےہ ہے کہ قومی اسمبلی مےں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان خاص طور پر اجلاس مےں شرکت کیلئے لاہور سے اسلام آباد آئے۔ اجلاس مےں ڈی اےچ اے بل کے حوالے سے اپنا نکتہ نظر پےش کر کے واپس لاہور چلے گئے کےونکہ انہوں نے آج مےاں نواز شرےف کے ہمراہ پےر صاحب پگارا سے اہم ملاقات کرنی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹرز نے اپوزیشن جماعت کی حیثیت سے ایوان بالا کی کارروائی میں حصہ لیا۔ اپوزیشن میں آنا ان کی دیرینہ خواہش تھی آج پوری ہو گئی ہے۔ سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے اس ضمن میں چیئرمین سینٹ سینیٹر نیئر حسین بخاری کا ایم کیو ایم کو اپوزیشن نشستیں الاٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کو اپوزیشن کے اراکین سینٹ کی پچھلی نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔