پاکستان اور چین بھارت کے مشترکہ دشمن ہیں:آر ایس ایس
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس نے پاکستان اور چین کو بھارت کا مشترکہ دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک بھارتی مفادات کو نقصان پہنچانے کےلئے کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ آر ایس ایس چیف موہن راﺅ بھگوت نے کہا ہے پاکستان نے ہماری خود مختاری کو چیلنج کیا ہے۔