ماحولیات کا جائزہ: بھارت نے 7 مصنوعی سیارے خلا میں بھیج دیئے
نئی دہلی (بی بی سی) بھارت کی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ سات مصنوعی سیارے خلا میں بھیج دیئے گئے۔ ان مصنوعی سیاروں میں ایک فرانس کے اشتراک سے تیار کیا گیا مصنوعی سیارہ بھی ہے جو دنیا کے سمندروں پر تحقیق میں مدد دے گا۔ یہ مصنوعی سیارہ اپنے ساتھ دو ماحولیات کا جائزہ لینے والے آلات لے جائے گا جن کا کام سمندروں میں موجود اور سطح سمندر کا جائزہ لینا ہے جو فرانس کی خلائی ایجنسی سی این ای ایس نے تیار کئے ہیں۔ باقی چھ سیاروں میں سے دو کینیڈا اور آسٹریا کے ہیں جبکہ ایک ایک ڈنمارک اور برطانیہ کے ہیں۔ یہ مصنوعی سیارے بھارت کے پولر سیٹلائٹ لانچ ویکل یا پی ایس ایل وی راکٹ کا تئیسواں مشن ہے جو ایک سات منزلہ بلند دو سو تیس ٹن راکٹ ہے۔ اس لانچ کی تیاری سے پہلے تجرباتی لانچ حکام کے مطابق کامیاب رہی۔