• news

پوش علاقے کی خواتین شیشہ کا استعمال فخر سے کرتی ہیں:سید ذوالفقار

لاہور (لیڈی رپورٹر) باغبانپورہ کالج برائے خواتین میں پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ افتخارکی زیر صدارت شیشہ کیفے اور خواتین کے رجحان میں اضافے کے موضوع پرسیمینار منعقد ہوا۔ یوتھ کونسل برائے انسداد منشیات کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈی ای او ماحولیات ضلعی حکومت یونس زاہد تھے۔ مقررین میںکنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار، یوتھ کونسل کے سیکرٹری جاوید اقبال، وائس پرنسپل روبینہ ودیگر شامل تھے۔ سید ذوالفقار نے کہا کہ پوش علاقوں کی خواتین شیشہ استعمال کرنا فخر اور اپنے حلقے احباب میں عزت کی علامت سمجھتی ہیں، بدقسمتی سے بعض والدین خود بچوں کو ساتھ بٹھاکر شیشہ استعمال کرتے ہیں، نئے ریسٹورنٹ اور کیفے کھولنے کےلئے ضلعی حکومت کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا جائے جس میں مالک کا حلف نامہ ہو کہ ہم شیشہ استعمال نہیں کروائیں گے۔ ڈی ای او ماحولیات ضلعی حکومت لاہور یونس زاہد نے کہا کہ شیشہ پینے والے شوق سے استعمال کر تے ہیں لیکن بعد میں وہ اس کے ہمیشہ کے لیے عادی ہو جاتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن